انڈر 19 ورلڈ کپ‘ پی سی بی کا تین ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

انڈر 19 ورلڈ کپ‘ پی سی بی کا تین ملکی ٹورنامنٹ کرانے کا فیصلہ

 لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئندہ برس فروری میں شیڈول انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے انڈر 19 ورلڈ کپ کی بھارتیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 ٹیم کی تیاریوں کیلئے ایک موثر پلان ترتیب دیا ہے‘ پاکستان‘ انگلینڈ اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دسمبر میں ایک تین قومی ٹورنامنٹ کروایا جائے گا جس میں ایک ٹیم دوسری ٹیم کیخلاف پانچ پانچ میچ کھیلے گی۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق یہ ٹورنامنٹ یکم سے 25 دسمبر تک کھیلا جائے گا۔ 26 دسمبر سے متحدہ عرب امارات میں انڈر 19 ایشیاءکپ کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ٹورنامنٹ میں مشترکہ چیمپئن ہیں۔ آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔ اس ٹورنامنٹ میں 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ انڈر 19 کے علاوہ پاکستان اے ٹیموں کے دوروں کو بھی حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی