مصباح الحق سخت دباﺅ میں کمال بیٹنگ کرتے ہیں‘ ووڈہل

مصباح الحق سخت دباﺅ میں کمال بیٹنگ کرتے ہیں‘ ووڈہل

کراچی(آن لائن) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستانی ٹیم کیساتھ بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے کام کرنے والے آسٹریلوی ٹرینٹ ووڈ ہل نے کہا ہے کہ اگر مصباح الحق بھارت‘ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیل رہے ہوتے تو ان کا شمار دنیا کے ورلڈ کلاس بیٹسمینوں میں ہوتا۔ وہ ہر قسم کی ٹیم کیخلاف سخت دباﺅ میں کمال بیٹنگ کرتے ہیں۔ ان کی مہارت ناقابل یقین ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں تین ہفتے میں پاکستانی ٹیم میں بہت کچھ تبدیل نہیں کرسکتا تھا لیکن میں نے کوشش کی کہ ان تین ہفتوں میں کھلاڑیوں کیساتھ اپنے تجربات کو شیئر کروں تاکہ بیٹسمین میرے بتائے ہوئے مشوروں سے فائدہ اٹھاسکیں۔ ایک غیر ملکی ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پاکستانی کھلاڑیوں کیساتھ اچھے تعلقات رہی۔ اگر محمد حفیظ کو کراچی اور لاہور میں کھیلتے ہوئے دو سنچریاں بنانے کا موقع ملے گا تو ان کے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی