آسٹریلوی ٹیم کی بھارت پہنچ کرپریکٹس شروع
ممبئی (اے پی پی) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف ایک ٹی ٹونٹی اور 7 ون ڈے میچوں کی سیریز میں شرکت کے لیے بھارتی شہر ممبئی پہنچ گئی ہے جہاں مہمان ٹیم نے پریکٹس شروع کردی۔ آسٹریلوی ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران ایک ٹی ٹونٹی اور 7 ون ڈے بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان واحد ٹی 20 میچ 10 اکتوبر کو سراشٹرا کرکٹ ایسوسی ایشن سٹیڈیم، راجکوٹ میں کھیلا جائے گا۔ میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔