ویلز کے ڈاﺅنی جونز نے ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ویلز کے ڈاﺅنی جونز نے ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

ڈبلن(اے پی پی) ویلز کے ڈاﺅنی جونز نے آئی بی ایس ایف سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ جونز نے فیصلہ کن معرکے میں مائیکل کو 6-4 فریمز سے شکست دی۔ آئرلینڈ میں کھیلے گئے سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں ویلز کے شہرہ آفاق کیوئسٹ ڈاﺅنی جونز کا مقابلہ آئرلینڈ کے مائیکل سے تھا۔ دونوں کیوئسٹس کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم قسمت نے جونز کا ساتھ دیا، جونز نے حریف کیوئسٹس کو 4 کے مقابلے میں 6 فریمز سے زیر کر کے سکس ریڈ ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی