پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے جلد بیٹنگ کوچ کے تقرر کا فیصلہ

پی سی بی کا قومی ٹیم کیلئے جلد بیٹنگ کوچ کے تقرر کا فیصلہ

 کراچی(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انتخاب عالم نے کہا ہے کہ ہیڈکوچ ڈیو واٹمور ایک ایماندار شخص ہیں‘ وہ انتھک محنت کررہے ہیں۔ کراچی میں ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انتخاب عالم کا کہنا تھا کہ میں خود کوچنگ کرچکا ہوں اسلئے اچھی طرح جانتا ہوں کہ اس فیلڈ میں آپ کی خدمات کا صلہ نہیں ملتا۔ میرے خیال میں واٹمور ہماری ٹیم کیساتھ سخت محنت کررہے ہیں وہ صرف اسی کام کو کرتے ہیں جسے وہ درست سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیو واٹمور نے بیٹنگ کوچ کی عدم موجودگی میں یہ اضافہ ذمہ داری بھی خود سنبھالی ہوئی ہے۔ کوچ صرف کھلاڑیوں کی راہنمائی کرسکتا ہے‘ میدان میں کارکردگی دکھانا یا نہ دکھانا کھلاڑیوں پر منحصر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ایک بیٹنگ کوچ کا تقرر بھی کردے گا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی نہیں بتا سکتا کہ بیٹنگ کوچ ملکی ہووگا یا غیر ملکی‘ یہ وقت آنے پر ہی پتہ چلے گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی