عدالت کو آئین بنانے کا حق حاصل نہیں،نجم سیٹھی

عدالت کو آئین بنانے کا حق حاصل نہیں،نجم سیٹھی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قائم مقام چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ عدالت کو حق حاصل نہیں کہ وہ آئین بنائے۔ کرکٹ بورڈ میں اختیارات ملے تو جلد پاکستان لیگ شروع کریں گے۔ نجم سیٹھی نے مصباح الحق کو کپتانی سے ہٹانے کی تمام باتیں رد کر دیں۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان لیگ کی تیاری کررہے ہیں۔بورڈ کو اچھے سپانسرز مل گئے ہیں ۔لیگ میں غیر ملکی کھلاڑی آئیں گے تو فائدہ ہوگا۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ دنیا کے پاسکتان کے بارے میں خیالات اچھے نہیں ہیں۔وہ یہاں آکر کھیلنا نہیں چاہتے۔ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے سب کو کام کرنا ہوگا۔ لاہور میں سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد سے پاکستان اپنی ہوم سیریز غیر ملکی سرزمین پر کھیل رہا ہے ۔جنوبی افریقہ سے یو اے ای میں سیریز کا آغاز 14 اکتوبر کو پہلے ٹیسٹ سے ہوگا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی