سندھ سپورٹس بورڈ رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

سندھ سپورٹس بورڈ رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ آج شروع ہو گی

کراچی (اے پی پی) سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام سندھ سپورٹس بورڈ (ایس ایس بی) رینکنگ باکسنگ چیمپئن شپ آج میرپور خاص میں شروع ہو گی۔ سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق تین روزہ ایونٹ میں صوبے بھر سے پانچ ڈویژنز کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص سے باکسرز مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ ریفریز اور ججز کیلئے ریفریشر کورس بھی چیمپئن شپ کے دوران منعقد ہو گا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی