نجم سیٹھی کی پاک بھارت سیریز کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،سرفراز نواز

نجم سیٹھی کی پاک بھارت سیریز کیلئے کوششیں قابل ستائش ہیں،سرفراز نواز

اسلام آباد (اے پی پی) سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی کی پاک بھارت باہمی کرکٹ سیریز کی بحالی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی حکومتوں کو بھی کردار ادا کرنا چاہیے۔ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز ہمارے بلے بازوں کیلئے اصل امتحان ہو گا، بلے بازوں کی عمدہ کارکردگی کے بغیر باﺅلرز کیلئے ٹیم کو سیریز جتانا نا ممکن ہے۔ پیر کو اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی پاک بھارت کرکٹ سیریز کی بحالی پر پوری توجہ دے رہے ہیں جو کہ اور انہیں پورا یقین ہے کہ قومی ٹیم آئندہ برس بھارت کے خلاف مکمل سیریز کھیلے گی تاہم اس حوالے سے انہیں حکومت کی طرف سے بھی مدد کی ضرورت ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان 2007ءکے بعد اب تک مکمل سیریز نہیں کھیلی گئی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی افریقہ ٹیسٹ کی نمبر ایک اور مضبوط ٹیم ہے اور اسے شکست دینے کیلئے کھلاڑیوں کو کھیل کے تینوں شعبوں پر سخت محنت کرنا ہو گی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی