چوتھا ڈس ایبلڈ ٹی 20 پینٹیگولر کرکٹ کپ آج شروع ہوگا

چوتھا ڈس ایبلڈ ٹی 20 پینٹیگولر کرکٹ کپ آج شروع ہوگا

لاہور (اے پی پی) چوتھے ڈس ایبلڈ ٹی 20 پینٹینگولر کرکٹ کپ ٹورنامنٹ آج لاہور میں شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ لیگ سسٹم کی بنیاد پر ہو گا جبکہ فائنل 11 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائنل میچ دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز امپائر علیم ڈار اور احسن رضا سپروائز کریں گے۔ پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امیر الدین انصاری نے بتایا کہ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلنا ڈس ایبلڈ کھلاڑیوں کا ایک خواب تھا جو کہ11 اکتوبر کو فائنل میچ کے موقع پر پورا ہوجائے گا۔

 اور اس کے لئے ہم پی سی بی کے نگران چیئرمین نجم سیٹھی ، ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد اور دیگر عہدیداران کے مشکور ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اس وقت دنیا میں دو ہی ڈس ایبلڈ ٹیمیں پاکستان اور انگلینڈکی ہیں جو کہ اپنے اپنے ممالک کے کرکٹ بورڈز سے منسلک ہیں ۔ پاکستان کی ٹیم نے 2012 میں انگلینڈ کو شکست دی تھی۔ واضع رہے کہ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیمیں گزشتہ ایونٹ کے فائنل میں ٹائی میچ ہونے کی وجہ سے مشترکہ طور پر فاتح قرار پائیں تھیں۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی