انڈر 14 رینکنگ ٹینس، محمد علی اور حارث شیخ نے ڈبلز ٹائٹل جیت لیا
ڈھاکہ (اے پی پی) پاکستان کے محمد علی اور حارث شیخ نے ایشین سپر سیریز انڈر 14 رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل جیت لیا۔ پاکستانی جوڑی نے فیصلہ کن معرکے میں بنگلہ دیش کی جوڑی کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔ ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں کھیلی گئی ایشین سپر سیریز انڈر 14 رینکنگ ٹینس چیمپئن شپ کے ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ میزبان بنگلہ دیش کی جوڑی سے تھا۔ محمد علی اور حارث شیخ پر مشتمل پاکستانی جوڑی نے فائنل میں انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے محمد روبیل اور محمد کاسر پر مشتمل بنگلہ دیشی جوڑی کو کانٹے دار مقابلے میں 6-7، 7-6 اور 10-5 سے ہرا کر ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔