یوہان بوتھا کا باﺅلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار

یوہان بوتھا کا باﺅلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار

سڈنی (اے پی پی) جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے سابق سپنر یوہان بوتھا کا باﺅلنگ ایکشن ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دے دیا گیا۔ باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی ہونے کی صورت میں بوتھا کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بوتھا ان دنوں ساﺅتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ کرکٹ آسٹریلیا کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق 4 اکتوبر کو وکٹوریہ کے خلاف میچ میں ایمپائرز نے ان کے ایکشن پر اعتراض کیا تاہم وہ کھیلنے اور باﺅلنگ کرنے کے اہل ہیں لیکن اگر ان کا باﺅلنگ ایکشن غیر قانونی ہوا تو انہیں معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سی اے کے قوانین کے مطابق بوتھا کو اب بائیو مکینیکل اینالائسز کے عمل سے گزرنا ہو گا اور انہیں چودہ دنوں کے اندر اپنا ایکشن ثابت کرنا ہو گا۔ یوہان بوتھا کو کیریئر کے دوران متعدد بار باﺅلنگ ایکشن کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا، پہلی بار جنوری 2006ءمیں ڈیبیو ٹیسٹ کے بعد ان کے ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا اور آئی سی سی نے ان پر پابندی عائد کی تھی، اسی سال اگست میں دوبارہ ان کے باﺅلنگ ایکشن کا جائزہ لیا گیا لیکن وہ غیر قانونی ثابت ہوا اور دوبارہ اسی سال نومبر میں انہیں کلیئر کر دیا گیا، اس کے بعد 2009ءمیں آسٹریلیا کے خلاف کھیلی گئی سیریز میں بھی ان کے باﺅلنگ ایکشن پر اعتراض کیا گیا تھا۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی