افغان کرکٹ ٹیم دولت برسنے لگی آئی سی سی نے ایک کروڑ ستر لاکھ کی گرانٹ جاری کردی

افغان کرکٹ ٹیم دولت برسنے لگی آئی سی سی نے ایک کروڑ ستر لاکھ کی گرانٹ جاری ...

                                                                                            دبئی (آن لائن)2015 ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرنے پر افغانستان کرکٹ ٹیم ایک ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کر دی گئی ۔رپورٹس کے مطابق افغانستان کرکٹ ٹیم پر ورلڈ کپ 2015 میں شرکت سے قبل دولت برسنے لگی ہے ۔آئی سی سی نے اپنے ایسوسی ایٹ رکن ممالک کو ایک ملین ڈالر کی گرانٹ جاری کی ہے تا کہ وہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشترکہ میزبانی میں کھیلے جانے والے میگا ایونٹ کی بھر پور انداز میں تیاری کر سکیں۔ یاد رہے کہ افغانستان نے کینیا کو ہرا کر ورلڈ کپ میں جگہ بنائی تھی اور ورلڈ کرکٹ لیگ میں مذکورہ ٹیم کی پوزیشن دوسری رہی تھی ۔افغانستان کو آئی سی سی ڈویلپمنٹ فنڈزنگ پالیسی کے تحت بھی ساڑھے سات لاکھ ڈالر مل گئے۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی