پیپلزپارٹی حکمرانوں کی ناکامیوںپر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی،قاضی احمد

پیپلزپارٹی حکمرانوں کی ناکامیوںپر کسی صورت خاموش نہیں رہے گی،قاضی احمد

لاہور (سپیشل ر پورٹر ) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر قاضی احمد سعید نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں نے اپنے چار ماہ کے دوران ناکامیوں کی طویل داستان رقم کر دی ہے پےپلزپارٹی حکمرانوں کی ناکامےوں پر کسی بھی صورت خاموش نہےں رہے گی بلکہ اس کے خلاف شدےد احتجاج کےا جائے گا۔ ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اپنے ماضی کے دور حکومت کی ناکام سکیموں کو پھر شروع کر دیا ہے جو نوجوانوں کو سبز باغ دکھانے کے سوا کچھ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ پٹرولےم مصنوعات کی قےمتوں مےںاضافے کی جتنی مذمت بھی کی جائے وہ کم ہے۔مہنگائی کے مارے غریب عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہیں ناکام اقتصادی اقدامات سے معیشت بد سے بدتر ہو رہی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1