قربانی کے جانوروں کا ٹیکس معاف

قربانی کے جانوروں کا ٹیکس معاف

لاہور (جنرل رپورٹر)ضلعی حکومت نے صوبائی دارلحکومت میں عید الاضحی کے لئے قربانی کے جانوروں کو ٹیکس فری قرار دے دیا ہے 12ذوالحج تک لاہور میں جانور ہر قسم کے ٹیکس محصول سے مستثنیٰ ہونگے، اس سلسلے میں ڈی سی اولاہور نسیم صادق نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عید قربان کےلئے منڈیوں میں لانے جانے والے ہر قسم کے جانوروں سے کسی قسم کاٹیکس نہیں لیاجائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1