مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی مدت میں مزید 3ماہ کی توسیع

مقامی زکوٰة کمیٹیوں کی مدت میں مزید 3ماہ کی توسیع

 لاہور (خبرنگار)صوبائی زکوةٰ کونسل نے ایسی تمام مقامی زکوة کمیٹیوں کی مدت کار میں مزید 3 ماہ کی توسیع کرنے کی منظوری دیدی ہے جن کی مدت اگست ، ستمبر 2013 ءپوری ہو گئی تھی -اس امر کا فیصلہ آج یہاں چیئر مین جسٹس (ر) اختر حسن کی سربراہی میں منعقدہ صوبائی زکوة کونسل کے 148ویں اجلاس میں کیا گیا -جس مےں سےکرٹری زکوةٰ وعشر کےپٹن(ر) جہانزےب خان ،اےڈمنسٹرےٹرز کوةٰ پنجاب محمد ےوسف بٹ، ڈپٹی اےڈمنسٹرےٹرز کوةٰ(فےلڈ) پنجاب محمد سجاد بابر اورکونسل کے ممبران حافظ فضل رحےم اشرفی، سعےد احمد انصاری ، محمد اظہر فاروقی، احمد نوےد،سےکشن آفےسر،نمائندہ سےکرٹری خزانہ حکومت پنجاب ، شبےر احمد بھٹی ،ڈپٹی سےکرٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب اور سرفراز احمد خان،سےکشن آفےسر،نمائندہ سےکرٹری سوشل وےلفےئر حکومت پنجاب نے شرکت کی ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مقامی زکوة کمیٹیوں کی تین ماہ کی توسیع مدت کے دوران مقامی زکوة کمیٹیوں کی از سر نو تشکیل کا عمل مکمل کیا جائے گا تاکہ زکوة فنڈز اور دیگر مدات میں رقم کی تقسیم کو بروقت اور شفاف طریقے سے مستحقین تک پہنچایا جا سکے -

مزید : میٹروپولیٹن 1