پنجاب میں جرائم بڑھنے سے ہر شہری پریشان ہے،ناصر محمود گل
لاہور( جنرل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی عامر سلطان چیمہ ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پنجاب ناصر محمود گل نے کہا ہے کہ پنجاب میں تھانہ کلچر بدلنے کے لیے صرف زبانی جمع خرچ ہوا معصوم بچوں اور بچیوں کے ساتھ رونما ہونے والے واقعا ت میں مسلسل اضافہ نے پنجاب کے ہر شہری کو پریشان کر دیا ہے ،وزیر اعلیٰ پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ فوٹو سیشن کروانے اور پھر تشہیر کا بندوبست کرنے کی بجائے بداخلاقی کے واقعات میں ملوث ملزمان پکڑیں اور ملزمان پکڑنے کے بعد فخر سے متاثرہ خاندانوں کے پاس جایا کریں ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو اخباری بیانوں میں دھمکیاں دینے کی بجائے عملی اقدامات کریں تھانہ کلچر بدلنے اور انصاف کی فراہمی کو شفاف بنانے کے دعوے تو وہ 6 سال سے کررہے ہیں مگر حالات دن بدن مزید خراب ہوتے جارہے ہیں ،ق لیگ کے راہنماﺅں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ حکمرانوں کی ترجیحی فہرست کا حصہ نہیں ہے ۔