پیپلزپارٹی عوام کے دکھوں میں برابر کی شریک ہے، افغان بٹ

پیپلزپارٹی عوام کے دکھوں میں برابر کی شریک ہے، افغان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سپیشل ر پورٹر )پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری افنان صادق بٹ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ نے عوام کے لئے قربانیاں دی ہیںہم عوام کی مشکلات اور دکھوں میں شریک ہیں ہم حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ہم عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے اپنے جاری کردہ مشترکہ بیان میں پارٹی رہنماﺅں نے موجودہ حکومت کی مہنگائی اور دہشت گردی کے خاتمے کے لئے جاری پالیسیوں پر سخت تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمرانوں کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے ۔انھوں نے مزید کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی ملک میں سب سے بڑی اور عوام میں مقبول جماعت ہے جس کو کمزور کرنے والے ماضی میں سبق سیکھیں اس جماعت کو ختم کرنے والے آج دنیا سے مٹ گئے ہیں پارٹی کارکنان بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں شہید بھٹو اور بی بی شہید کے مشن کی تکمیل کے لئے ہر قربانی دینگے اور عوام کو کسی بھی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔