پنجاب حکومت مستحقین کے علاج کےلئے ہر ممکن وسائل بروے کار لارہی ہے، ندیم کامران

پنجاب حکومت مستحقین کے علاج کےلئے ہر ممکن وسائل بروے کار لارہی ہے، ندیم ...

لاہور (خبرنگار)صوبائی وزیر زکوة و عشر ملک ندیم کامران نے لاہور میں واقع صوبائی سطح کے 15بڑے ہسپتالوں کی ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں میں مستحقین کے علاج معالجہ کے لئے 5کروڑ 71لاکھ 50ہزار روپے کے چیک تقسیم کر دیئے-پنجاب اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقدہ چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب حکومت مستحقین کے علاج معالجہ کے لئے اپنے ہرممکن وسائل بروئے کار لارہی ہے اور اس ضمن میں 11کروڑ 43لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں اور پہلی ششماہی کے طور پر ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں کو 5کروڑ 71 لاکھ 50ہزار روپے کی رقم دی جارہی ہے-انہوں نے ہیلتھ ویلفیئر کمیٹیوں کے سربراہان پر زور دیا کہ وہ فراہم کردہ امدادی رقوم کے شفاف استعمال کو یقینی بنائیں اور ان فنڈز کو صرف حقیقی مستحقین پر ہی خرچ کریں-صوبائی وزےر نے کہا کہ آبادی مےں اضافے کے ساتھ ساتھ مستحقےن کے علاج معالجہ کے حوالے سے ہسپتالوں کی ضرورےات مےں بھی اضافہ ہوا ہے اور اس کمی کو پورا کرنے کے لےے پوری کوششےں کی جائے گی۔صوبائی وزیر نے تفصیلات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ سرگنگارام ہسپتال کو 17لاکھ 50ہزار ، سروسز ہسپتال کو 30لاکھ ، جنرل ہسپتال کو 30لاکھ ، شیخ زید ہسپتال کو 32لاکھ 50ہزار ، گلاب دیوی ہسپتال کو 50لاکھ ، میو ہسپتال کو ایک کروڑ 15لاکھ ، پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کو 90لاکھ ، فا¶نٹین ہا¶س کو 15لاکھ، انمول ہسپتال کو 45لاکھ، شوکت خانم ہسپتال کو 60لاکھ ، جناح ہسپتال کو 30لاکھ، چلڈرن ہسپتال کو 7لاکھ 50ہزار ، لیڈی ایچی سن ہسپتال کو 12لاکھ 50 ہزار ، لیڈی ولنگٹن ہسپتال کو 11لاکھ 50ہزار جبکہ فاطمہ میموریل ہسپتال کو 25لاکھ روپے فراہم کئے گئے ہیں-ملک ندےم کامران نے کہا کہ وہ جلد ہی لاہور کے تمام ہسپتالوں کے دورے کرےں گے اور ہسپتال انتظامےہ ،سےنئر ڈاکٹرز صاحبان اورسوشل وےلفےئر افسران کے ساتھ انفرادی مےٹنگ کرےں گے اور مستحقےن کے علاج معالجہ مےں مزےد بہتری لانے کے لےے تجاوےز کی روشنی مےں فےصلے کرےں گے۔انہوں نے تقرےب مےں موجود ہسپتالوں کے اےم اےس صاحبان پر زوردےا کہ ہسپتالوں مےں علاج معالجہ کے لےے آنے والے مستحقےن کی عزت نفس کوہر صورت بحال رکھا جائے اور اس ضمن مےں انہےں کسی قسم کا احساس محرومی نہےں ہونا چاہےے۔بعدازاں صوبائی وزےر نے تقرےب مےں موجود اےم اےس صاحبان مےں امدادی رقوم کے چےک تقسےم

مزید : میٹروپولیٹن 1