ٹاﺅن حدود میں تمام فلٹریشن پلانٹوں کے نیچے کھڑا پانی نکالا جائے، افضل کھوکھر

ٹاﺅن حدود میں تمام فلٹریشن پلانٹوں کے نیچے کھڑا پانی نکالا جائے، افضل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (خبرنگار)چیئرمین اقبال ٹا¶ن ریسپانس کمیٹی برائے ڈینگی و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر و ملک سیف الملوک کھوکھر نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ ٹاﺅن کی حدود میں نصب تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے نیچے کھڑا ہونے والے پانی کی نکاسی کویقینی بنائیں-انہوں نے یہ ہدایات اقبال ٹا¶ن میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اس موقع پر ٹا¶ن افسران ، محکمہ صحت ، سوشل ویلفیئر، ایجوکیشن، واسا اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے اعلی حکام بھی موجودتھے-رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے اجلاس میں موجودمحکمہ صحت کے حکام کو ڈینگی لاروا کی افزائش کی ممکنہ جگہوں کی نشاندہی اور اسے تلف کرنے کے حوالے سے جاری مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی - چیئرمین اقبال ٹا¶ن ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی ملک افضل کھوکھر و سیف الملوک کھوکھر نے اجلاس میں موجود سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور واسا حکام کو ہدایت کی کہ کوڑا اکٹھا کرنے والے کنٹینرز کی کمی کو فورا پورا کیا جائے اورتمام یونین کونسلوںکے مین ہولز کے ٹوٹے ہوئے ڈھکن بھی تبدیل کئے جائیں-انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام کو کہا کہ تمام یونین کونسلوں میں نجی و سرکاری سکولوں کو خاص طور پر چیک کیا جائے اور انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری کردہ ہدایات پر عملدرآمد کا جائزہ لے کر رپورٹ پیش کی جائے کہ آیا کہ ان سکولوں میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے زیرو پیریڈ کا انعقاد ہورہا ہے اورکیا طالب علم آدھے باز¶ں کی شرٹس پہن کر تو سکول نہیں آرہے -انہوں نے محکمہ سماجی بہبود کے حکام کو انسداد ڈینگی کے حوالے سے عوام آگہی مہم کو مزید تیز کرنے اور اس ضمن میں گھر گھر پیغام پہنچانے کے لئے ہرممکن کوششیں کرنے کی بھی ہدایت کی -