تیسری ہیلتھ ایکسپومیں بحریہ ٹاﺅن ہسپتال کی بھرپور شرکت
لاہور (پ ر)بحریہ ٹاﺅن ہسپتا ل لاہور نے تیسری ہیلتھ ایکسپو میں بھر پور شرکت کی ا س موقع پر بحریہ ہسپتال کی جانب سے میڈیکل سمپوزیم کا انعقاد ہوا اور فری کیمپ لگائے گئے مریضوں کو بلا معاوضہ ٹیسٹوں کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہزاروں افراد نے ہیپا ٹائٹس بی اور سی اور شوگر فری ٹیسٹ کرائے ، ایکسپو کے افتتاح پر بحریہ ٹاﺅن ہسپتال کی جانب سے 2خوش نصیب افراد کے لئے قرعہ اندازی کے ذریعے ہیئر ٹرانسپلانٹ کااعلان کیا گیا۔