شاہ پور کانجراں کا ٹھیکہ منسوخ

شاہ پور کانجراں کا ٹھیکہ منسوخ

لاہور(جنرل رپورٹر) سیکریٹری لوکل گورنمنٹ نے بکر منڈی شاہ پور کانجراں کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا ہے اور اختیارات واپس اقبال ٹاﺅن کے حوالے کر دیئے ہیں نگران کے لئے 119ملازمین تعینات کر دیئے گئے ہیں بتایا گیا ہے کہ عید قربان کے موقع پر ٹھیکیدار حاجی اسماعیل کی مبینہ لوٹ مار کی منصوبہ بندی کا علم ہونے پر محکمہ بلدیات نے بکر منڈی شاہ پور کانجراں میں پرچی فیس کا ٹھیکہ منسوخ کر دیا ہے اور اختیارات ٹی ایم او اقبال ٹاﺅن کو واپس کر دیئے ہیں جنہوں نے منڈی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1