طالبہ کو ڈگری جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

طالبہ کو ڈگری جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کیس نمٹا دیا گیا

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس خالد محمود خان نے طالبہ کو قانون کی ڈگری جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کو نمٹا دیا ۔گزشتہ روزکیس کی سماعت کے دوران وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر مجاہد کامران نے عدالت میں پیش ہوکر تحریری بیان دیا کہ ایل ایل بی کی طالبہ عظمیٰ ضیاءکا پارٹ ٹو کا رزلٹ اس لئے روکا ہوا ہے کہ پارٹ ون میں وہ فیل ہے اس لئے ڈگری جاری نہیں کرسکتے ۔فاضل عدالت وائس چانسلرکے اس جواب کے درخواست نمٹا دی۔

مزید : صفحہ آخر