پاکستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا، لیاقت بلوچ

پاکستان میں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا، لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(ثناءنیوز) جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر قائم ہوا ہے یہاں اسلامی نظام کے علاوہ کوئی دوسرا نظام نہیں چل سکتا ہمارے سروں پر فرسودہ نظام مسلط ہے،اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ کر اسلام کے عادلانہ نظام کا نفاذ ہماری جدوجہد کا مرکز و محور ہے،جماعت اسلامی بندوں کو بندوں کی غلامی سے نکال کر ایک اللہ کی غلامی اختیار کرنے کا پیغام دیتی ہے،ہمیں حضرت محمد کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی زندگیوں کی تعبیر کرنا ہے اسوہ رسول ہمارے لیے مشعل راہ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے سالانہ اجلاس جنرل کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،لیاقت بلوچ نے کہا کہ آج چار سو نفرت وعداوت کی فضاہے،انسانیت کو محبت کی تلاش ہے جماعت اسلامی کے کارکن نفرت و عداوت کی فضا کو اخوت اور محبت میں تبدیل کرنا ہے مصائب و مشکلات کی شکار انسانیت کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے آج عالم کفر متحدہے اور مسلمان باہم انتشار کا شکار ہیں چھوٹے چھوٹے اختلافات نے امت مسلمہ کا شیرازہ بکھیر دیا ہے انتشار کے اس ماحول میں آگے بڑھ کر اپنی ذمہ داریاں ادا کرنا ہوں گی،امت مسلمہ کو اتحاد یکجہتی کے ذریعے جوڑنا ہو گا اگر ہم متحد ہوں گے تو ہماری دعوت ہمارا پیغام آگے بڑے گا،آج عالمی استعمار مسلمانوں کے خلاف سازش کر رہا ہے،سوشل میڈیا کے ذریعے نئی نسل کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے اس مرحلے میں ہمیں سوشل میڈیا کے اس ماحول میںاپنا مثبت کردار ادا کرنا ہو گا،ہمیں میڈیا کے محاذ پر بھی اسلام دشمن قوتوں کی نشان دہی کرنا ہو گی،میڈیا مغربی تہذیب و ثقافت کو یہاں لانا چاہتا ہے،نئی نسل کو دین اسلام سے دور لے جانا چاہتا ہے،نئی نسل کے مستقبل کو تباہ کرنا چاہتا ہے،ہم اگر اس بدلتے ہوئے حالات میں سستی اور لاپروائی کا مظاہرہ کریں اور اپنے فرائض سے کوتاہی برتیں گے تو ہم نہ صرف اپنے ساتھ نا انصافی کریں گے بلکہ پوری امت مسلمہ کے ساتھ نا انصافی ہو گی لیاقت بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی اللہ تعالیٰ کے دین کی دعوت لے کر اٹھی ہے،ہم کرپٹ فرسودہ نظام کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہے

مزید :

صفحہ آخر -