پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایپکا نے ہڑتال کا اعلان کردیا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف ایپکا نے ہڑتال کا اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(خبرنگار) سرکاری ملازمین نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے خلاف ملک گیر ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیا ہے اس حوالے سے ایپکا لاہور ڈویژن کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت حاجی محمد ارشاد چوہدری، صوبائی صدر ایپکا پنجاب و محمد یونس بھٹی ڈویژنل صدر ایپکا لاہور ڈویژن ای ڈی او ہیلتھ آفس، کوپر روڈ لاہور پر منعقد ہو گا جس میں لاہور بھر کے تمام محکمہ جات کے صدرووجنرل سیکرٹریز صاحبان شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ حاجی فضل داد گجرمرکزی چیئرمین ایپکا، لالہ محمد اسلم مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ایپکا (پاکستان)، مزمل حسین جنرل سیکرٹری ایپکالاہور خصوصی طور پر شریک ہونگے۔اجلاس میں آئے روز بجلی ، پٹرول، گیس اور دیگر روزمرہ کی اشیاءقیمتوں میں قوم دشمن اضافہ کی حکومتی پالیسیوں جن کی وجہ سے تمام سرکاری ملازمین پس رہے ہیں، دیگر صوبوں کی طرح ملازمین کی تنخواہوں میں15%اضافہ اور وفاقی حکومت کے ملازمین کو ملنے والی تمام مراعات کو پنجاب کے ملازمین کے لیے نو ٹیفیکشن جاری نہ کیے جانے کے خلاف ایپکا کے پلیٹ فارم سے آئندہ کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں تمام ڈویژنل/ ضلعی/ محکمہ جات صدور وجنرل سیکرٹری صاحبان ایپکا،اور پنجاب ٹیچرز ایسوسی ایشن کے صدر اللہ بخش قیصر کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ وہ بھی اپنے پلیٹ فارم سے اجلاس بلاُ کر آئندہ کے لیے درج بالا مطالبات پر لائحہ عمل تشکیل دیں۔

مزید :

صفحہ آخر -