بداخلاقی کا شکار ہونے والی خواتین کے چہرے میڈیا پر دکھانے کےخلاف فریقین کو نوٹس

بداخلاقی کا شکار ہونے والی خواتین کے چہرے میڈیا پر دکھانے کےخلاف فریقین کو ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے بد اخلاقی کا شکار ہونیوالی خواتین کے نام اور چہرے میڈیا پر دکھانے کیخلاف دائر درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔درخواست گزار این جی او کے وکیل کی جانب سے عدالت میں موقف اختیار کیا گیا کہ بد اخلاقی کا شکار ہونیوالی بچیوں ، خواتین اور معصوم بچوں کے نام اور چہرے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر دکھانے سے ان خواتین اور بچوں کی بدنامی کے ساتھ ساتھ کے خاندان کی بھی بدنامی ہوتی ہے ۔لہذا عدالت میڈیا کو نام دینے اور تصاویر دکھانے سے روکے ۔پیمراءکے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ ایسا نہ ہو اور اگر ہم نے ایسی شکایات کیلئے شکایت سیل بنایا ہوا جس میں آنیوالی شکایات پر ہم کارروائی کرتے رہتے ہیں ۔فاضل عدالت نے پریس کونسل آف پاکستا ن ، فیڈرل یونین آف جرنلسٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی ۔

مزید : صفحہ آخر