بین الاقوامی حج اکبر کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں ہوگی

بین الاقوامی حج اکبر کانفرنس آج مکہ مکرمہ میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مکہ مکرمہ (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت حج کے زیرانتظام اڑتیس ویں بین الاقوامی حج اکبرکانفرنس (آج) منگل کو مکہ مکرمہ میں منعقد ہوگی ، کانفرنس میں 213ممالک کوشرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ ان ممالک سے آنے والے ماہرین اور علماءفلسفہ حج اور اس کی ترجیحات سے متعلق اپنے مقالے بھی پیش کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت حج کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ اب تک انہیں سیمینار میں شرکت کے لیے کئی ممالک کے مندوبین نے رابطہ کیا ہے۔ ماہرین کے تیار کردہ مقالہ جات کی 32 خلاصے وزارت حج کے پاس جمع کرائے جا چکے ہیں۔ان کے علاوہ سیمینار میں 200 ماہرین، علما اور مبلغین شرکت کر کے”فلسفہ حج اور فریضہ حج کی ترجیحات“پر روشنی ڈالیں گے۔ سعودی عرب کے وزارت حج و عمرہ کے سیکرٹری اور سیمینار کے منتظم اعلی ڈاکٹرعیسی بن محمد رواس نے ریاض میں ایک نیوز کانفرنس میں بتایا کہ منگل کے روز ہونے والے ”حج اکبرسیمینار“ میں شرکت کے لیے 213 ممالک کو دعوت دی گئی ہے جن میں سے 67 ملکوں کی جانب سے سیمینار میں شرکت کی دعوت قبول کرلی گئی ہے۔ 54 ممالک کی جانب سے باضابطہ طور پرحج سیمینار میں شرکت کا اعلان کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مکہ مکرمہ میں ہونے والے سالانہ 38 ویںحج اکبرسیمینار میں کئی ملکوں کے سیکڑوں مندوبین شرکت کریں گے۔ کانفرنس میں 167 مقالے پیش کیے جائیں گے۔ مقالے پیش کرنے والوں میں 32 خواتین اور 135 مرد ماہرین شامل ہیں۔ ان مقالہ جات میں سماجی، سائنسی، قانونی ماہرین کی تحقیقات پیش کی جائیں گی۔
حج اکبر کانفرنس

مزید :

صفحہ آخر -