پی آئی اے آج حج کی 6 خصوصی پروازیں چلائے گی
لاہور(کامرس رپورٹر)پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہاہے پی آئی اے کی حج کیلئے خصوصی پروازوں کا اختتام 9 اکتوبر کو ہوگا جبکہ بعد از حج پروازیں19 اکتوبر سے شروع ہوں گی۔اب تک قبل از حج آپریشن کے دوران 137 خصوصی پروازوں کے ذریعے55 ہزار عازمین کو حجاز مقدس پہنچا دیا گیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق حج آپریشن کے 29 ویں روزپیر کو3خصوصی پروازیں چلائی گئیں جن کے ذریعے 13 سو سے زائد عازمین کو حجازمقدس پہنچایا گیا۔ پشاور سےPK-2655 کے ذریعے ،لاہور سے PK-2257کے ذریعے 503 اور اسلام آباد سے PK-2355 کے ذریعے 497 عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا گیا ہے۔پی آئی اے نے مجموعی طور پر حا لیہ حج آپریشن کے پہلے29 دنوں میں137 براہ راست خصوصی حج پروازوں کے ذریعے 55 ہزا عازمین حج کو سعودی عرب پہنچا دیا ہے۔اب تک کراچی سے11پروازوں کے ذریعے،4,723،لاہور سے12 پروازوں کے ذریعے 5,964 اسلام آباد سے 21 پروازوں کے ذریعے10,330 ،پشاور سے43پروازوں کے ذریعے14,363، کوئٹہ سے30 پروازوں کے ذریعے 9,781 ، ملتان سے12پروازوں کے ذریعے6,020 اور سیالکوٹ سے7 پروازوں کے ذریعے 3,513 عازمین کو حجاز مقدس پہنچایا جا چکا ہے۔ترجمان نے بتایا کہ منگل8 اکتوبر کو6 خصوصی حج پروازیں چلائی جائیں گی جن میں اسلام آباد، لاہور اور پشاور سے دو دو پروازیں روانہ ہو گی۔