وی آئی پی حج فلائٹیں 9 اکتوبرکو اسلام آباد سے روانہ ہونگی

وی آئی پی حج فلائٹیں 9 اکتوبرکو اسلام آباد سے روانہ ہونگی

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) حج2013ءوی آئی پی حج فلائٹیں9 اکتوبر کو اسلام آباد سے مدینہ کے لئے روانہ ہوں گی، درجنوں وزرائ، سینیٹرز اور وی آئی پی شخصیات وی آئی پی فلائٹس کے ذریعے11سے12دن کا حج کریں گی۔ 9اکتوبر کو روانہ ہونے والی وی آئی پی شخصیات سے بلیو کیٹگری کے پیکیج کی رقم سے بھی زیادہ 5لاکھ 40ہزار روپے وصول کیا گیا ہے ۔ منیٰ میں بھی ان کے لئے اے کیٹگری مکتب حاصل کیا گیا ہے۔ وی آئی پی عازمین براہ راست مدینہ جائیں گے، وہاں دو دن اور ایک رات گزارنے کے بعد مکہ آئیں گے، عمرہ کی ادائیگی کے بعد سیدھے منیٰ آئیں گے اور حج کے بعد جدہ سے وطن واپس آ جائیں گے۔

وی آئی پی

مزید : صفحہ آخر