کرامت بھنڈاری کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی

کرامت بھنڈاری کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس عمر عطاءبندیال نے سرکاری وکیل کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مزید مہلت طلب کرنے پر جسٹس(ر)کرامت نذیر بھنڈاری کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوئی کردی ۔ جسٹس(ر)کرامت نذیر بھنڈاری کے وکیل نے دائر درخواست میں موقف اختیار کررکھا ہے کہ وہ بطور سپریم کورٹ کے جج ریٹائر ہوئے لہذا انہیں سپریم کورٹ کے جج کی مراعات دینے کا حکم دیا جائے۔

مزید : صفحہ آخر