لاہور ہائیکورٹ ،جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق وزیرغلام سرور کی عبوری ضمانت میں توسیع

لاہور ہائیکورٹ ،جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق وزیرغلام سرور کی عبوری ضمانت میں ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی نے جعلی ڈگری کیس میں ملوث سابق وفاقی وزیر غلام سرور کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے مزید سماعت10اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے ۔دوران سماعت عدالت کے روبرو پراسکیوٹرجنرل پنجاب صداقت علی خان نے بتایاکہ غلام سرور کی جعلی ڈگری کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا ۔جس کے بعد تفتیش میں بھی جعلی ڈگری ثابت ہوچکی ہے اور اس حوالے سے تمام ثبوت موجود ہیں۔ لہذا عبوری ضمانت خارج کی جائے۔لاءآفیسر نے کہا کہ انہیں کیس کی تیاری کے حوالے مزید مہلت دی جائے ۔جس پر فاضل عدالت نے کہا کہ اس کیس پر سماعت ملتوی نہیں کرنی بلکہ اس پر فیصلہ کرنا ہے ۔ غلام سرور کے وکیل کی جانب سے موقف اختیار کیاگیاتھاکہ انکے موکل کے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے۔انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہاہے لہذا عدالت ضمانت کنفرم کرے۔جس کے عدالت نے مزید دلائل کے لئے سماعت10اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔

توسیع

مزید : صفحہ آخر