عدالتوں کو سیکیورٹی فراہم نہ کرنے کےخلاف لاہور بار کی ہڑتال جاری
لاہور(نامہ نگار)عدالتوں کو تحفظ فراہم نہ کرنے پر حکومت پنجاب اور انتظامیہ کے خلاف لاہور بار ایسوسی ایشن کی جانب سے ہڑتال پانچویں روز میں داخل ہوگئی۔وکلاءنے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے پر ماتحت عدالتوں کو تالے لگانے کے ساتھ ساتھ سٹرکوں پر احتجاج کرنے کی بھی دھمکی دے دی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور بار کے سیکرٹری جنرل کامران بشیر مغل،سیکرٹری چوہدری محمد ندیم گجر،سینئر نائب صدر میاں شہزاد حسن اور نائب صدر ماڈل ٹاﺅن عرفان ریاض بسراءنے کہا کہ گزشتہ منگل کے روز انہوں نے جنرل ہاﺅس کا اجلاس طلب کیا تھالیکن ابھی تک انکے مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا گیا ہے ۔اگر حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدالتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کے لئے کوئی ٹھوس اقدامات نہ کئے گئے تو دوبارہ اجلاس میں نئی حکمت عملی کے لئے ہاﺅس کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جان لینا چاہئے کہ وکلاءکسی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت انکے جائز مطالبات پورے کرتے ہوئے عدالتوں کو تحفظ فراہم کریں وگرنہ تما م حالات کے ذمہ دار حکمران ہو ں گے۔
ہڑتال