پشاور چرچ پر حملے شریعت کے منافی ہیں، اعجاز چودھری
لاہور(سپیشل رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچودھری نے کہاہے کہ طالبان کی طرف سے پشاور چرچ پر حملے کو شریعت کے مطابق حملہ قرارد ینے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پشاور چرچ حملہ قطعاً شریعت کے مطابق نہیں نہ ہی اسلامی تعلیمات اور نہ ہی اُسوہ حسنہ کے مطابق بلکہ شریعت کی نظر میں یہ حملے جرم ہے ، اےک یبان مےں انہوں نے کہاکہ ہمارا مذہب امن اور سلامتی کا پیغام دیتا ہے لہذا سب کو مل جل کر کوشش کرنی چاہئے کہ ملک میں مذاکرات کے ذریعے امن قائم کیا جائے اورقوم کو دہشت گردی سے نجات دلائی جائے۔