کوئٹہ ،صوبائی سنڈیمن ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ کے لیبر روم کے باہر سے نوزائیدہ بچہ گم ہوگیا

کوئٹہ ،صوبائی سنڈیمن ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ کے لیبر روم کے باہر سے ...

کوئٹہ (آئی اےن پی) کوئٹہ میں صوبائی سنڈیمن ہیڈکوارٹر ہسپتال کے گائنی وارڈ کے لیبر روم کے باہر سے نوزائیدہ بچہ گم ہوگیا،والدین کا بچے کی گمشدگی پر برا حال ہوگیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق پیر کے روز زچگی کے بعد بچہ خاتون کے اہل خانہ کے حوالے کردیاگیاتھا،تقریبا چار بجے ہمیں بتایا گیا کہ بچہ ا±ن کے پاس نہیں ہے،دوسری جانب بچے کے والد کا بھی یہی کہنا تھا کہ زچگی کے بعد بچہ دادی کے حوالے کردیاگیاتھا، تاہم بعد میں وہ لیبر روم کے باہر سے غائب ہوگیا،ان کا کہنا تھا کہ بچے کی دادی بچہ لیبر روم کے باہر چھوڑ کر اپنی بہو کو دیکھنے کیلئے لیبر روم میں گئی تھیں اِس دوران بچہ غائب ہوگیا،پولیس نے نوزائیدہ بچے کی گمشدگی کے معاملے کی تحقیقات اور بچے کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید : علاقائی