پنجاب سٹیڈیم مےں نمائشی دنگل ”لڑائی“ کی صورت اختیار کر گیا

پنجاب سٹیڈیم مےں نمائشی دنگل ”لڑائی“ کی صورت اختیار کر گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(آئی این پی) پنجاب سٹیڈیم میں ہونے والا نمائشی دنگل لڑائی کی صورت اختیار کرگیا‘ پہلوانوں کیساتھ ساتھ تماشائیوں نے بھی ایک دوسرے پر خوب ہاتھ صاف کئے۔ پیر کو ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک پہلوان کی ناک پر مخالف کا مکا لگنے سے خون بہنے لگا جسے دیکھتے ہی دیکھتے دنگل کے دوران دونوں ٹیموں کے حامی آپس میں لڑ پڑے اور اکھاڑا لڑائی کا منظر پیش کرنے لگا۔ تماشائیوں نے خوب ایک دوسرے پر مکے برسائے۔ واضح رہے کہ مقابلہ طاری پہلوان اور محسن پہلوان کے درمیان ہورہا تھا کہ ایک پہلوان کا مکا لگنے سے دوسرے پہلوان کے ناک سے خون بہنے لگا جسے ریسکیو اہلکاروں نے ہسپتال منتقل کردیا۔ پنجاب سٹیڈیم کے نمائشی دنگل کی خاص بات جاپان سے آئے ہوئے پہلوان محمد حسین انوکی کی آمد تھی جس نے سٹیڈیم کو چار چاند لگادئیے جنہیں بڑی تعداد میں لوگ دیکھنے کیلئے آئے تھے۔

مزید :

علاقائی -