پختون قومی کی بقاءوسلامتی کیلئے کوشاں ہیں ،سکندر شیر پاﺅ

پختون قومی کی بقاءوسلامتی کیلئے کوشاں ہیں ،سکندر شیر پاﺅ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور( پاکستان نیوز)خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر برائے آپباشی و توانائی اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئرمین سکندر حیات خان شیرپاﺅ نے کہا ہے کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کی بقاءاور مسائل کے حل کیلئے عملی طور پر کوششیں کر رہی ہے اور مشکل کی ہر گھڑی میں پختون قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہے گی۔ قومی وطن پارٹی بہت جلد دیر میں ناقابل شکست اور سب سے موثر سیاسی قوت کے طور پر ابھرے گی اور پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپاﺅ عنقریب دیر بالا کا دورہ کریں گے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے پشاور میں صوبائی وزیر محنت اور قومی وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری بخت بیدار کی رہائش گاہ پر منعقدہ ایک شمولیتی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کیاجس میں دیر بالا سے تعلق رکھنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے سرکردہ سیاسی شخصیات پر مشتمل جرگے نے قومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔جرگے کی قیادت قومی وطن پارٹی دیر بالا کے صدر ڈاکٹر فاروق احمد اور جنرل سیکرٹری مجاہد خان کر رہے تھے ۔تقریب میں پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صوبائی نائب صدر میاں سلطان یوسف باچا ، سابق امیدواران صوبائی اسمبلی اخونزادہ سکند حضرت اور احسان اللہ خان سمیت حاجی عبدالرحمان، ملک امیر دین خان، ملک گلزادہ ، اخونزادہ نعیم خان اوردیگر رہنماﺅں نے اپنے عزیز و اقارب اورپارٹی کے تمام ساتھیوں سمیت اپنی اپنی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر باضابطہ طور پرقومی وطن پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔اس موقع پرصوبائی وزیر محنت و صنعت بخت بیدار، پارٹی کے صوبائی ڈپٹی صدور فضل الرحمان نونو اور ملک ندیم کے علاوہ دیگر سیاسی شخصیات بھی موجود تھے۔ شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر سکندر حیات خان شیر پاﺅنے خطے کے سیاسی حالات کے تناضر میں کہا کہ گزشتہ دور میں پختون قوم کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کی طرف کسی نے توجہ نہیں دی اور آج بھی اگر پختون قوم کے مسائل کو حل کرنے کی کوشش نہیں کی گئی تو یہاں لگی آگ سے پورا ملک متاثر ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے حالات افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں اس لئے وہاں سے فوجی انخلاءکے بعد خطے میں سازگار حالات کے لئے پیش بندی کی ضرورت ہے تاکہ خطے میں پائیدار امن لایا جا سکے اور اس مقصد کے لئے افغان حکومت سے حکومتی ، اسٹیبلشمنٹ اور عوامی سطح پر باہمی تعاون کی ضرورت ہے ۔ تقریب سے صوبائی وزیر بخت بیدار نے کہا کہ دیر پائیں و بالا میں تمام ترقیاتی کام شیرپاﺅ خاندان کے راہنماﺅں نے انجام دیئے ہیں اس لئے دیر کے عوام پارٹی کے مرکزی قائدآفتاب احمد خان شیرپاﺅ سے والہانہ محبت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ سے دیر خاص تک بجلی کی ترسیل اور سڑک کی تعمیر،دیر بالا کو الگ ضلع کا درجہ دینا شیرپاﺅ خاندان کے کارنامے ہیں جبکہ لواری ٹنل کا منصوبہ بھی حیات محمد خان شیرپاﺅ شہید کا منصوبہ تھا۔انہوں نے کہا کہ چکدرہ کے مقام پر ملاکنڈ یونیورسٹی کا قیام بھی آفتاب احمد خان شیرپاﺅ کی کوششوں سے ممکن ہوا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ قومی وطن پارٹی پختون قوم کے اتحاد کی علامت ہے اورعید کے بعد مرکزی چیئرمین دیر بالا میں واڑی کے مقام پر ایک عظیم الشان جلسہ کریں گے۔تقریب سے اخونزادہ سکندر حضرت، میاں سلطان یوسف باچا، احسان اللہ خان اور ڈاکٹر فاروق احمد نے بھی خطاب کیا۔تقریب کے بعد سینئر وزیر سکندر خان شیرپاﺅ اور صوبائی وزیر بخت بیدار نے پارٹی میں شامل ہونے والے نئے ساتھیوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ ان کی شمولیت سے پارٹی مزید مستحکم اور سکندر شیر پاﺅ

مزید :

علاقائی -