کوکاکولا کازلزلہ متاثرین کی بحالی کےلئے اےک کروڑ امداد کااعلان
لاہور ( پ ر) کوکا کولا پاکستان نے بلوچستان میں زلزمتاثرین کو اشیائے ضرورت کی فوری فراہمی کیلئے ایک کروڑ روپے کی امداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ بلوچستان کے ضلعوں آواران، کیچ ،پنجگور ، چاغی اور خضدار اس حالیہ زلزلے سے شدید متاثر ہوئے ہیں ۔یہ ایک قومی سانحہ ہے جو تمام ذمہ دار شہریوں سے امداد کاطلب گار ہے۔ کوکا۔کولا نے اپنی ذمہ داری محسوس کرتے ہوئے زلزلہ متاثرین کی فوری امداد کیلئے ایک کروڑ روپے عطیہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امدادی سامان میں بنیادی طور پر خشک خوراک جیسے کہ چاﺅل ، گندم، دالیں ، خوردنی تیل، دودھ، چینی ، چائے ، نمک اور دیگر مصالحہ جات شامل ہیں۔ یہ اشیاءبلوچستان میں شدید متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کوکا کولا کے پاکستان اور افغانستان کے جنرل منیجر رضوان یو خان نے کہا ” حالیہ زلزلے میں قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ایک المیہ ہے۔ اس طرح کے حالات میں تمام ذمہ دار شہریوں پر لازم ہے کہ وہ انسانیت کے خاطر متحد ہوں اور اس ضرورت کے وقت میں بھائیوں کی مدد کریں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اس تباہی سے متاثر ہونے والوں کو تمام ممکنہ معاونت فراہم کریں “ ۔ جان سیورڈ ، جنرل منیجر ، کوکا۔ کولا بیوریجز پاکستان لمیٹڈ نے اس واقعہ پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ” پاکستان اس وقت نہایت مشکل دور سے گزر رہا ہے خاص طور سے ملک میں موجود اندرونی بے چینی کے تناظر میں اور اب بدقسمتی سے بلوچستان اس زلزلے سے متاثر ہو گیا ہے۔متاثرہ خاندانوں کو امداد کی شدید ضرورت ہے اور اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ان کی تکالیف اور مصائب میں کمی کو یقینی بنائیں۔