توسیعی و کاروباری امور میں مہارت کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ تقسیم

توسیعی و کاروباری امور میں مہارت کے موضوع پر ورکشاپ کے شرکاءمیں سرٹیفکیٹ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو ر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے گذشتہ روز شعبہ معاشیات وبزنس مینجمنٹ کے زیر اہتمام " توسیعی و کاروباری امور میں مہارت " کے موضوع پر اختتام پذیز ہو نے والے تربیتی ورکشاپ کے شرکا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیئے۔ ورکشاپ کا اہتمام لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈیولپمنٹ بورڈ کے خواتین لائیوسٹاک توسیعی کارکنوں کے لیئے کیا گیا تھا۔ تربیتی ورکشاپ کے شرکا کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلب اضلاع سے تھا۔