جرمن یونیورسٹی کے اساتذہ ومحققین کا دس رکنی وفد پنجاب یونیورسٹی پہنچ گیا

جرمن یونیورسٹی کے اساتذہ ومحققین کا دس رکنی وفد پنجاب یونیورسٹی پہنچ گیا

لاہور ( ایجوکیشن رپورٹر) : جرمن کی ایرفرٹ یونیورسٹی کے اساتذہ اور محققین پر مشتمل دس رکنی وفد ”سماجی تبدیلی میں سوشل میڈیا کے اثرات “پر بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سوشل اینڈ کلچرل سٹڈیز (سوشیالوجی ) پہنچ گیاہے۔ وفد کو خوش آمدید کہتے ہوئے ڈاکٹر زکریا ذاکر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی شعبہ سوشیالوجی اور ایرفرٹ یونیورسٹی کے درمیان باہمی تعلیمی تعلقات کو پروان چڑھانے کے لئے غیرملکی وفد اپنے دو ہفتوں پر مشتمل دورے کے دوران فیکلٹی کے اساتذہ اور طلباءکے ساتھ ایک دوسرے سے اپنے تجربات شئیر کریں گے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں یونیورسٹیوں کے اشتراک سے تحقیق کے میدان میں تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔ وفد کل صبح 11:30 پر انٹرنیٹ پولیٹیکس کے موضوع پر خصوصی سیمینار میں شرکت بھی کرے گا۔ 

مزید : میٹروپولیٹن 4