اینیمل بریڈنگ اینڈ جینٹیکس کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

اینیمل بریڈنگ اینڈ جینٹیکس کے موضوع پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر) یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسزلاہو رمیں اے ایس ایل پی ڈیری پراجیکٹ کے تحت " اینیمل بریڈنگ اینڈ جینیٹکس"کے موضوع پر ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پاشا نے افتتا حی تقریب کی صدارت کی اور شرکا سے کہا کہ وہ ورکشاپ سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل کریں ۔ ورکشاپ میں ملک بھر سے تحقیق کاروں ، اساتذہ اور فارمرز نے شرکت کی ۔ یونیورسٹی آف سڈنی اور چارلس سٹرٹ یونیورسٹی آسٹریلیا سے پیٹر تھامسن اور ڈیوڈ میک گل ورکشاپ کے ریسورس پرسن تھے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4