ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی فائلوں پر اعتراضات کی خبرمن گھڑت ہے

ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی فائلوں پر اعتراضات کی خبرمن گھڑت ہے

لاہور(پ ر)متروکہ وقف املاک بورڈ کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں کی فائلوں پر اعتراضات کے حوالے سے مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں اورتمام الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں،بورڈ کی ٹیکنیکل برانچ میں مختلف پراجیکٹ کے لئے عارضی بنیادوں پر ملازمین بھتی کئے جاتے ہیں اور متعلقہ پراجیکٹ کی تکمیل کے بعد غیر ضروری سٹاف /ملازمی جو کہ خزانہ پر بوجھ ہوتے ہیں اور ان کی ضرورت نہیں ہوتی اور کنٹریکٹ ختم ہونے کے بعدا ن کو فارغ کردیاجاتا ہے،جبکہ دیگر ریگولر ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہورہی ہے اور ان کی فائلوں پر کوئی غیر ضروری اعتراضات نہیں لگائے جارہے،ترجمان نے کہا ہے کہ سیکرٹری بورڈ پوری ایمانداریسے اپنا کام سرانجمادے رہے ہیں ار ٹیکنیکل برانچ نے بغیر ٹینڈر کے کسی ٹھیکیدار کو ٹھیکہ الاٹ نہیں کیا اس حوالے سے تمام تر الزامات بے بنید ہیں۔ادارہ اس کی مذمت کرتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4