شانگلہ میں مزید 33افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

شانگلہ میں مزید 33افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق
شانگلہ میں مزید 33افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 شانگلہ(مانیٹرنگ ڈیسک) شانگلہ کے مرکزی شہر بشام میں مزید 33مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی جس کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد327ہوگئی ہے  ،ڈینگی سے متاثرہ مریضوںمیں ذیادہ تر خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کیلئے ہسپتال میں بیڈز اور مچھر دانیاں کم پڑگئیں ،مریض فرشوں پر تڑپنے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق ضلع شانگلہ کے مرکزی شہر بشام میں ڈینگی وائرس نے مزید 33افراد کا شکار کردیاجس کے ساتھ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 327تک پہنچ گیا جبکہ دوسری جانب ہسپتال میں ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کی وجہ سے مریض بیڈز کمی اور پینے کے صاف پانی اور مچھر دانیاں نہ ہونے کی وجہ سے فرشوں پر تڑپنے لگیں ہیں ۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر شانگلہ ڈاکٹر ضیاءالرحمن نے بتایا کہ ہم دستیاب وسائل کو بروئے کار لار ہے ہیں اور مریضوں کی تعداد بدستور بڑی رہی ہے اور اب ٹیسٹ بھی سرکاری ہورہے ہیں ،انہوںنے بتایا کہ مریضوں کیلئے پانی اور بجلی کا بندوبست بھی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کیلئے سیکرٹری ہیلتھ کو بتادیا ہے اور ہیماٹالوجی اینالائزر مشین بھی فوری طور پر فراہم کیا جائیگا۔دوسری طرف ڈینگی سے متاثرہ مریض شیر عالم نے بتایا کہ بیڈز کی کمی کے باعث ہم یہاں پر خوار ہورہے ہیں اور پانی کی سہولت بھی دستیاب نہیں ہے لہذا حکومت ہماری علاج کیلئے ہسپتال میں وسائل فراہم کریں۔

مزید :

تعلیم و صحت -