بھارت کا ایٹمی صلاحیت کے حامل پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ
نئی دہلی (این این آئی) بھارت نے ایٹمی صلاحیت کے حامل ایک اور پرتھوی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ کے ضلع بالاسور میں چندی پور کے مقام پر پرتھوی 2 میزائل کا تجربہ کیا گیا، بھارتی حکام کے مطابق زمین سے زمین تک مار کرنےوالا میزائل پرتھوی ٹو 550 سے ایک ہزار کلو گرام تک وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور 500 کلو میٹر تک آسانی سے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے، پرتھوی ٹو میزائل کا تجربہ اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کی ریگولر ٹریننگ کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ 12 اگست 2013 ءکو بھی بھارت نے پرتھوی ٹو میزائل کا کامیاب تجربہ کیا تھا۔