امریکہ اور فرانس کیخلاف فتوحات حاصل کرنیوالے جنرل وونگوین چل بسے

امریکہ اور فرانس کیخلاف فتوحات حاصل کرنیوالے جنرل وونگوین چل بسے
امریکہ اور فرانس کیخلاف فتوحات حاصل کرنیوالے جنرل وونگوین چل بسے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ہنوئے(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ اور فرانس کے خلاف جنگی فتوحات رقم کرنے والے ویت نام کے جنرل وو نگوین جیاپ انتقال کر گئے ۔جنرل وو نگوین جیاپ 25 اگست 1911ءکو پیدا ہوئے تھے۔ نگوین جیاپ کا شمار گزشتہ صدی کے نامور عسکری کمانڈروں میں ہوتا ہے۔ خود سے کہیں بہتر مغربی افواج کے خلاف ان کی کامیابیوں نے دنیا بھر میں مغربی نو آبادیاتی کنٹرول کو ختم کرنے میں مدد دی اور ویت نام میں کمیونسٹ حکومت کی بنیاد بھی رکھی۔ جیاپ کو ویت نام میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل رہی ہے۔ ان کا قد چھوٹا تھا لیکن وہ مضبوط جسامت کے مالک تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مو¿رخین کی نظر میں جیاپ ایک ایسے جنرل تھے جن کا شمار مونٹگمری، رومیل اور میک آرتھر جیسے بڑے ناموں کے ساتھ ہوتا ہے۔ ناقدین انہیں ایک ایسا سنگدل قرار دیتے تھے جو اپنی افواج کی وسیع تر ہلاکتیں قبول کرنے پر بھی تیار رہتے تھے۔ تاہم ان کے حامیوں کا کہنا ہے کہ حکمت عملی تشکیل دینے کے لیے ان کی صلاحیت اور دانش مندانہ حربوں کی بدولت ہی انہوں نے کہیں زیادہ وسائل رکھنے والے دشمنوں کے خلاف جنگیں جیتیں۔ واضح رہے کہ فرانس کو ویت نام میں 1954ءکی دیان بیان فو جنگ میں شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے نتیجے میں نہ صرف دنیا کی اس دوسری بڑی نو آبادیاتی طاقت کا زوال شروع ہوا بلکہ دنیا بھر میں نوآبادیاتی کنٹرول کے خاتمے کی راہ ہموار ہوئی۔ دو دہائیوں بعد جیاپ نے اس وقت کے جنوبی ویت نام میں فرانس سے بھی بڑی عسکری طاقت امریکہ کو شکست دی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -