سزائے موت ختم کرنے کیلئے دائر درخواست کی فوری سماعت کیلئے

سزائے موت ختم کرنے کیلئے دائر درخواست کی فوری سماعت کیلئے

 

 متفرق درخواست دائر

            لاہور(نامہ نگارخصوصی)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میںملک بھر میں سزائے موت کا قانون ختم کرنے کے لیے دائر درخواست کی فوری سماعت کےلئے متفرق درخواست دائر کردی گئی ۔ درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ نے موقف اختیار کیا ہے کہ دنیا بھر کے اکثریتی ممالک میں سزائے موت ختم ہوچکے ہے جبکہ ملکی قوانین کے تحت دیت اور قصاص موجود ہے جس سے قتل کرنے والے مجرم کو معافی مل سکتی ہے ۔ اگر سزائے موت کا قانون ختم کردیاجائے توملک میں کرائم کی شرح میں کمی ہوجائے گئی۔اس وقت سزائے موت کے قیدی جو جیلوں میں موجود ہیں ان میں بڑی اکثریت سزائے عمر قید پوری کر چکی ہے۔ایک ہی جرم میں قانون کے مطابق ملزم کو 2 سزائیں نہیں دی جا سکتیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اس حوالے سے دائر رٹ کی سماعت کی جائے فاضل عدالت ایسے مجرم جو دیت اورقصاص کی ادائیگی نہیں کر سکتے حکومت کو ان کی دیت ادا کرواکے ان کی رہائی کے احکامات جاری کرے۔

درخواست دائر

مزید : صفحہ اول