پچیس لاکھ غریب خاندان کو براہ راست کیش سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ

پچیس لاکھ غریب خاندان کو براہ راست کیش سبسڈی فراہم کرنے کا منصوبہ

                         لاہور (خبرنگار)پنجاب کے انتہائی کم وسےلہ 26 لاکھ خاندانوں پر گذشتہ اےک سال کے دوران بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کے لےے وزےراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شرےف کی جانب سے ”براہ راست کےش سبسڈی پروگرام“ کے لئے کارڈز کے اجراءکا مےکانزم طے کرنے والی خصوصی کابینہ کمیٹی کے سربراہ اورصوبائی وزےر تعلےم رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اس سال 26لاکھ غرےب خاندانوں کو 15۔ارب 90کروڑ 54لاکھ روپے کی براہ راست کےش سبسڈی فراہم کرے گی تاکہ اےسے غرےب لوگ جو دو وقت کی روٹی کے لےے مہنگا آٹا خرےدنے کی سکت نہےں رکھتے،انہےں اپنی غذائی ضرورےات پوری کرنے کے لےے کچھ رےلےف مل سکے ۔رانا مشہود احمد خاں نے ےہ بات اےک پرےس کانفرنس سے خطاب مےںبتائی۔ کابےنہ کمےٹی کے سربراہ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت پہلے مرحلے مےںنادرا کے ڈےٹا مےں موجود12لاکھ انتہائی کم وسےلہ خاندانوں کوکارڈ سسٹم کے تحت ماہانہ اےک مناسب اضافی رقم بذرےعہ بنک پہنچانے کے لےے پہلے سے جاری شدہ کارڈز بھی کار آمد ہوں گے۔اس طرح وہ مستحق خاندان جن کے کارڈاب تک بنے ہوئے ہےں،انہےں 7۔ارب 44کروڑ72لاکھ 27ہزار روپے کی ادائےگی اگلے چند دنوں مےں ممکن ہوجائے گی ۔انہوں نے بتاےا کہ دوسرے مرحلے مےں صوبے کے مزےد14لاکھ انتہائی غرےب خاندانوں کو براہ راست کےش سبسڈی فراہم کرنے کے لےے ضلعی انتظامےہ اورنادرا کے توسط سے نئے سبسڈی کارڈوں کا اجراءکےا جارہا ہے جس مےں سبسڈی حاصل کرنے والے خاندان کے سربراہ کا نام اور قومی شناختی کارڈ نمبربھی درج کےا جائے گا۔

مزید : صفحہ اول