بجلی کی قیمتوں پر نظرثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گئے
کراچی(این این آئی)قائم مقام چیئرمین نیپرا خواجہ محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی کا عمل ایک ہفتے میں مکمل کر لیں گے ¾کوشش کی جائے گی جتنا زیادہ ہو سکے صارفین کو ریلیف دے سکیں ۔ ایک انٹرویو میں قائم مقام چیئر مین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نظر ثانی سے متعلق وزارت پانی وبجلی کی درخواست پر پیر سے کام شروع کر دیا جائےگا ،انہوں نے کہاکہ نیپرا صارفین کو ریلیف دینے کیلئے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی مالی سال 2012-13کی ٹیرف درخواستوں پر نظرثانی کے ساتھ ساتھ ان کمپنیوں کی 2013-14کی ٹیرف درخواستوں کا جائزہ لے گی۔ایک سوال پر کہ صارفین کو کتنا ریلیف مل سکے گا انہوں نے کہاکہ اس بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل ازوقت ہے ، سپریم کورٹ آف پاکستان کی طرف سے بجلی قیمتوں کا نوٹس لینے کے بعد وزارت پانی وبجلی نے معاملہ نظر ثانی کیلئے نیپرا کو بھجوادیا تھا۔