ملکی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر قوم ناراض ، فوجی قیادت کی تقرری آئین کے مطابق ہوگی: وزیراطلاعات

ملکی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر قوم ناراض ، فوجی قیادت کی ...
ملکی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے کیے گئے اقدامات پر قوم ناراض ، فوجی قیادت کی تقرری آئین کے مطابق ہوگی: وزیراطلاعات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ فوجی قیادت کی تقرری آئین کے مطابق کی جارہی ہے، ملکی معاملات ٹھیک کرنے کیلئے اقدامات کیے جن پر قوم کی ناراضگی دیکھنے میں آرہی ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئین کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا عہدہ خالی نہیں ، نئے چیئرمین کی تقرری 30 روز میں کردی جائے گی تاہم نئے چیئرمین کی تقرری تک جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کا چارج آرمی چیف کے پاس رہے گا۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے ازخود ریٹائرمنٹ کے اعلان کے سوال پر پرویز رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اس چیز کی ضرورت ہے کہ ہم معمول کی زندگی گزاریں اور جو خبر دو لائن کی ہو اسے دو لائن کی رہنے دیں ہیڈ لائن نہ بنائیں، ساری دنیا میں یہ تبدیلیاں آتی ہیں کہیں اتنی بحث نہیں ہوتی جتنی پاکستان میں ہوجاتی ہے۔ پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ہم نے ایسا کوئی گناہ نہیں کیا جس کی وجہ سے غیر مقبول ہوگئے،انہوں نے کہاکہ ہم نے تو صرف اس ملک کے معاملات ٹھیک کرنے کیلئے قیمت ادا کی ہے جس کے باعث لوگوں کی ناراضگی اور خفگی دیکھنے میں آرہی ہے، ہم مسائل کو سمجھتے ہیں ان کو حل کرنے کوشش کرتے ہیں اگر اس کے لئے اپنی مقبولیت کی قیمت دینی پڑے تو دیتے ہیں، ضمنی انتخابات میں ایسی کوئی بات نہیں ، ہار جیت ہوتی ہے۔