کراچی میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ، 50سے زائد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 50 سے زائد ملزمان کو گرفتار کر کے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ رینجرزنے لیاری سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے 50 سے زائد جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری اور جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں جبکہ ملزمان کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاو¿ن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا، ملزمان کے قبضے سے ایک ریپیٹر اور دو ٹی ٹی پستول برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق تینوں ملزمان سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے۔