گھریلوکام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹائیں ، لمبی عمر پائیں

گھریلوکام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹائیں ، لمبی عمر پائیں
گھریلوکام کاج میں بیوی کا ہاتھ بٹائیں ، لمبی عمر پائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) گھریلو کام کاج میں دلچسپی اور مصروفیت مردوں کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہو تی ہے۔ طبی ماہرین کی تحقیق کے مطابق اگر مرد فارغ رہنے کے بجائے اپنا فالتو وقت گھریلو کام کاج میں گزاریں توانکے قبل ازوقت موت کا خطرہ کافی حد تک کم ہو سکتا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے نہ صرف زندگی کے دورانیے میں اضافہ ہو سکتا ہے بلکہ پچاس سے ساٹھ سال کی عمرکے افراد جواپنا سارا کام خود کرتے ہیں ان میں جان لیوامراض میں مبتلا ہوکرموت کے منہ میں جانے کے خطرات میں بھی30 فیصد تک کمی آتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -