کے ای ایس سی 650 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں لیتا، وزیر مملکت کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں: ترجمان

کے ای ایس سی 650 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں لیتا، وزیر مملکت کے بیانات حقیقت کے ...
کے ای ایس سی 650 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں لیتا، وزیر مملکت کے بیانات حقیقت کے منافی ہیں: ترجمان

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی (کے ای ایس سی) کے ترجمان نے کہا ہے کہ کے ای ایس سی نے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی، وزیر مملکت کے بیانات حقیقت کے منافی اور اشتعال انگیزی پر مبنی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیر مملکت کے ای ایس سی کے خلاف بیان بازی کر رہے ہیں جس سے کے ای ایس سی کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ کے ای ایس سی کی جانب سے کسی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کی گئی، کے ای ایس سی معاہدے کے مطابق 650 میگاواٹ سے زائد بجلی نہیں لیتا۔

مزید : کراچی